7

جی ایچ کیو حملہ کیس؛ عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں؟


راولپنڈی:

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، تاہم آج کسی بھی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج کی سماعت کے لیے کسی گواہ کی طلبی کے نوٹس جاری نہیں کیے، جس کی وجہ سے آج کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہو سکے گا، تاہم ملزمان کی حاضری لگائی جائے گی۔

سماعت میں عمر ایوب خان کی شواہد کی آڈیو ، وڈیوز کی کاپی،اقبالی بیان کی نقل فراہمی کی درخواست پر دلائل ہوں گے جب کہ کرنل ریٹائرڈ اجمل صابر کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بری کرنے کی درخواست پر بھی دلائل سنیں جائیں گے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں اڈیالہ جیل عدالت میں حاضری ہوگی تاہم آج شاہ محمود قریشی کے پیش ہونے کا امکان بھی ختم ہوگیا ہے۔

کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کریں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں