7

آپ مجھ سمیت خواتین کا کرش ہیں، بھارتی میزبان کی پیٹ کمنز سے دلچسپ گفتگو وائرل

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور براڈکاسٹر کی دلچسپ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسٹار اسپورٹس کے پروگرام ڈیٹ ود سپر اسٹار میں خاتون میزبان  صاحبہ بالی نے پیٹ کمنز سے سوال کیا کہ  ’بھارت میں آپ کی بہت بڑی فین فالوونگ ہے، خاص طور پر  بہت سی خواتین کو آپ پر کرش ہے یہاں تک کہ میں اور میری بیسٹ فرینڈ بھی ان میں شامل ہیں‘۔

صاحبہ بالی  نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ‘میری بیسٹ فرینڈ نے مجھے میسج کرکے کہا کہ تم پیٹ کمنز سے ملاقات کرنے والی ہو، تم کس قدر خوش قسمت ہو، مجھے تم سے جلن محسوس ہورہی ہے، ظاہر ہے سب کو علم ہے کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن پھر بھی آپ خواتین سے ملنے والی توجہ کو کیسے ہینڈل کرتے ہیں؟’

جواب میں آسٹریلوی کپتان نے کہا ‘مجھے اس حوالے سے کچھ نہیں پتہ، میں حیران ہوں کہ میں تو صرف اپنا کام کرتا ہوں’۔

خاتون نے دوبارہ پوچھا کہ ‘کیا آپ کو اس بارے میں علم تھا؟’، جواب میں کرکٹر نے کہا ‘جی مجھے معلوم ہے کہ بھارت میں میرے بہت مداح ہیں، ہوٹل میں ٹیم کے ساتھ ہونے کے سبب میری مداحوں سے زیادہ بات چیت نہیں ہو پاتی’۔

حال ہی میں پیٹ کمنز کی زیرقیادت آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی میں 1-3 سے شکست دی تھی، پیٹ کمنز  نے تین میچوں میں 17.64 کی شاندار اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کیں۔

 اس سیریز  میں  آسٹریلیا کی  کامیابی  کا سہرا پیٹ کمنز کی ذہین کپتانی اور شاندار مستقل مزاجی کے سر ہے، یاد رہے کہ دو سال پہلے کمنز کی کپتانی ہی میں آسٹریلیا نے انڈیا میں کھیلا جانے والا ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں