4

سندھ میں بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ


کراچی:

سندھ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کو آسان اقساط  پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

صوبائی سندھ  کی جانب سے بیروزگار نوجوانوں کے لیے ماحول دوست ای  وی ٹیکسی  متعارف کروانے کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو مختلف بینکوں سے رابطوں  اور  مختلف مالیاتی ماڈلز   تیار کرنے کی ہدایات  کردی گئی ہے۔

کراچی میں ای  وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن سے ملاقات ملاقات کی، جس میں کمپنی حکام نے ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی ۔

اس موقع پر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا  چاہتے ہیں  تاکہ وہ پائیدار  انداز میں اپنی روزی کما سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست ای ٹیکسیاں صوبائی حکومت کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق  ہیں۔ اس منصوبے سے ہمارے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا  ہوں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں