5

پیر 6 جنوری 2025؛ ستاروں کی روشنی میں آپ کا دن کیسا رہے گا

 

اپنی پیدائش کی تاریخ کی حساب سے اپنا برج اور سیارہ جانیں اور یہ بھی کہ آج آپ کا دن کیسے گزرے گا۔

21 مارچ سے 20 اپریل۔ (برج حمل ، سیارہ مریخ)

صورتحال آپ کے حق میں بدستور بدل رہی ہے جس کام کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بسم اللہ کرے۔ ان شااللہ خوب ترقی ملے گی۔ آج آپ کا دن ہے۔ اپنے بخت کو آزمائیں۔ مایوس نہیں ہوں گے۔

21 اپریل سے 20 مئی۔ (برج ثور، سیارہ زہرہ)

آج کے دن آپ کے لیے بھی خوشخبری ہے۔ آپ کی زندگی میں مشکلات پیدا کرنے والے مشیت الہی سے خود بھاگ کھڑے ہوں گے۔ مالی معاونت بھی ملے گی اور ذہنی سکون بھی۔ آپ کا اب کھل کر میدان میں آنے کا وقت آگیا ہے۔

21 مئی سے 20 جون۔ (برج جوزہ، سیارہ عطارد)

آپ نے ہر اُس شخص سے دھوکا کھایا ہے جس جس پر اعتبار کیا تھا۔ اپنے قریبی تعلقات پر نظرِثانی کریں اور ممکنہ دشمنوں سے محتاط رہیں۔ بہتر ہے کہ کسی اور کے بجائے خود اپنے آپ پر اعتماد کرکے نئی زندگی شروع کریں۔

21 جون سے 20 جولائی (برج سرطان، سیارہ چاند) ، آپ معمولی معمولی باتوں پر بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں۔ فی الحال آپ کو کوئی بھی پریشان کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے۔ آج کا دن آپ کے لیے اچھا دن ہے۔ ایک اچھے مستقبل کا آغاز کریں۔

21 جولائی سے 21 اگست (برج اسد، سیارہ شمس) آپ کو آج سے آپ کے طویل عرصے سے صبر کرنے کا پھل ملنا شروع ہوجائے گا۔ مومن کبھی بھی ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا۔ اسے ذہن میں رکھیں۔

22 اگست سے 22 ستمبر (برج سنبلہ ، سیارہ عطارد) اللہ نے چاہا تو آنے والے دن کافی مہربان ثابت ہوگا۔ بس اپنی نیت صاف رکھیں۔ آج دوپہر سے اچھی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی۔ بس اپنی نیت صاف رکھیں۔ 

23 ستمبر سے 22 اکتوبر (برج میزان ، سیارہ زہرہ) آپ کو ذہنی سکون کی تلاش ہے اسے نماز اور صبر میں ڈھونڈیں۔ توبہ کریں اور معاملات اللہ کے سپرد کردیں۔

23 اکتوبر سے 22 نومبر۔ (برج عقرب ، سیارہ مریخ) آج کے روز آپ کی ایک روحانی خواہش پوری ہوتی نظر آ رہی ہے۔ آپ ممکنہ طور پر ایک اہم منزل کے قریب ہیں۔ بس مثبت سوچ کے ساتھ قدم اٹھائیں۔

23 نومبر سے 20 دسمبر (برج قوس ، سیارہ مشتری) مزید سرمایہ کاری کے خواہش مند کاروباری حضرات اور نوکری کے متلاشیوں کے لیے آج اچھا دن ہے۔ سفر کے خواہش مندوں بھی کو اچھی خبر مل سکتی ہے۔

21 دسمبر سے 19 جنوری (برج جدی ، سیارہ زحل) آپ آہستہ آہستہ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں جس کی وجہ گفتگو میں احتیاط نہ کرنا ہے۔ اپنی زبان کو قابو میں رکھیں۔

20 جنوری سے 18 فروری (برج دلو ، سیارہ زحل) ایسے کام میں ہاتھ نہ ڈالیں جو آپ کے لیے مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔ ان شا اللہ آپ کو کامیابی ملے گی پھر رسک لینے کی کیا ضرورت ہے۔

19 فروری سے 20 مارچ (برج حوت ، سیارہ مشتری) اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ذہنی دباؤ سے دور رہیں۔ صدقہ دیں اور اپنی نظر اتاریں۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں