8

سیاسی جماعتوں میں میثاق معیشت کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، صدر ایف پی سی سی آئی


اسلام آباد:

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے وسیع البنیاد اور بامعنی مشاورت یقینی بنائے، بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے اور حکومت کا بجٹ کی تیاری کے لیے بزنس کمیونٹی سے وسیع مشاورت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے حکومت کی جانب سے بجٹ تیاری کے لیے تجاویز طلب کیے جانے پر اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ تجاویز کے لیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز اور کاروباری تنظیموں کو بھرپور موقع فراہم کیا جائے، پارلیمنٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹیاں بزنس کمیونٹی کے ساتھ بجٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے وسیع البنیاد اور بامعنی مشاورت یقینی بنائے، موجودہ معاشی بحالی کے اثرات کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنے کے لیے جامع اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا بجٹ کی تیاری کے لیے بزنس کمیونٹی سے وسیع مشاورت کا فیصلہ خوش آئند ہے، بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بجٹ تیاری کے لیے بھرپور تجاویز دے گی۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ امید ہے وفاقی حکومت ایف پی سی سی آئی اور بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنائے گی، بجٹ سے قبل سیاسی جماعتوں میں میثاق معیشت کے لیے بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں