5

کے-الیکٹرک کا صارفین کیلئے رواں ماہ بجلی سستی کرنے کا اعلان


کراچی:

کے-الیکٹرک نے اپنے صارفین کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلے کے تحت جنوری کے بلوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیپرا نے کے۔ الیکٹرک کی اکتوبر 2024 کے لیے عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر اپنا فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کے تحت 0.492 روپے فی یونٹ رعایت دی جائے گی جو جنوری 2025 میں صارفین کے بلوں میں لاگو ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں ظاہر ہوتے ہیں، جب ایندھن کی عالمی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو صارفین اپنے بلوں میں اس کمی کا فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین کے بلوں پر وصول کی جانے والی رقم کا تعین نیپرا اتھارٹی کرتی ہے جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

ریگولیٹری اتھارٹی کے فیصلے کے مطابق ایف سی اے کا اطلاق سوائے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز(ای وی سی ایس)، لائف لائن صارفین، پری پیڈ میٹرنگ اور زرعی صارفین کے تمام صارف کیٹیگریز پر ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں