6

بمراہ کی بدتمیزی کا شکار نوجوان آسٹریلوی بلے باز نے خاموشی توڑ دی

سڈنی: بھارتی بولر جسپرت بمراہ کی بدتمیزی کا شکار ہونے والے آسٹریلوی بلے باز کونسٹاس نے خاموشی توڑ دی۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 19 سالہ بلے باز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر عالمی شہرت حاصل کرلی۔

بلے بازی کے دوران انہوں نے جسپرت بمراہ کو شاندار انداز سے کھیلا اور باؤنڈریز لگائیں جس پر بولر اور بیٹسمین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور تکرار بھی ہوئی۔

اب آسٹریلوی بلے باز سیم کونسٹاس نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ شاید وہ میری غلطی تھی جس کیوجہ سے صورت حال خراب ہوئی مگر میں زیادہ پریشان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میرا ساتھی بلے باز اوزی آؤٹ ہوگیا تھا، اس وجہ سے میں پریشر میں تھا اور مجھے لگتا ہے کہ یہ میری غلطی تھی مگر کرکٹ میں میچ کے دوران ایسا ہوتا ہے۔

کونسٹاس نے کہا کہ بمراہ نے میری وکٹ حاصل کر کے عمدہ بولر ہونے کا ثبوت دیا۔

اس کے علاوہ سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سیم کونسٹاس کی ویرات کوہلی کے ساتھ بھی جھڑپ ہوئی اور سابق بھارتی کپتان نے ایک موقع پر انہیں جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔

کونسٹاس نے بتایا کہ ویرات کوہلی اُن کے آئیڈیل بلے باز ہیں اور وہ انہیں اپنا محسن بھی سمجھتے ہیں اسلیے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

بلے باز سے بدتمیزی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں