بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے محبوب پالتو کتے ٹورو کی موت نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رومانیہ نژاد گرل فرینڈ یولیا ونتور نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
پوسٹ میں یولیا نے لکھا: “ٹورو، تم ہمیشہ ہمارے ساتھ رہو گے۔”
یولیا کی پوسٹ میں سلمان خان کے کتے ٹورو کے ساتھ ان کی یادگار تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اس خبر کے بعد سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
سلمان خان اپنے پالتو جانوروں سے گہری محبت کے لیے مشہور ہیں۔ ٹورو ان کے دل کے بہت قریب تھا، اور اس کی موت نے سلمان خان اور ان کے قریبی لوگوں کو افسردہ کر دیا ہے۔