1

ٹوبیکو کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کا فیصلہ

غیرقانونی تجارت کی روک تھام سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے مدد ملے گی، ماہرین۔ فوٹو: سوشل میڈیا

غیرقانونی تجارت کی روک تھام سے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے مدد ملے گی، ماہرین۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ٹوبیکو کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس ریونیو بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے کیلیے بجٹ میں تمباکو کی غیرقانونی تجارت کی روک تھام اورٹیکس نیٹ سے باہر ٹوبیکو کوٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کیلیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کرکے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلیے آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے میں نمایاں مدد لی جاسکتی ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے حال ہی میں ایف بی آر پر زور دیا تھاکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی سگریٹ پر اوریجن کے فرق کے بغیر یکساں بنیادوں پر ایکسائز ڈیوٹی کے نفاذ کے ذریعے اضافی ریونیو حاصل کرنے پر توجہ دی جائے۔

قانونی سگریٹ پر ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے پیدا ہونے والا قیمتوں کا فرق صارفین کو غیرقانونی سگریٹ کی جانب راغب کرنے کا سبب بن رہا ہے جس سے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 310ارب روپے سالانہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں