8

امیتابھ بچن “کون بنے گا کروڑ پتی” کے آخری پروگرام میں جذباتی، ویڈیو وائرل

کون بنے گا کروڑ پتی کا آغاز2000 میں کیا گیا تھا:فوٹو:اسکرین گریب

کون بنے گا کروڑ پتی کا آغاز2000 میں کیا گیا تھا:فوٹو:اسکرین گریب

 ممبئی:بھارتی ٹی وی کے مقبول رئیلٹی شو کون بنے گا کروڑپتی کے میزبان لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن آخری قسط میں جذباتی ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ّ کون بنے گا کروڑ پتی ” کی آخری قسط کی ویڈیو میں بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور شو کے میزبان امیتابھ بچن کوجذباتی اور آبدیدہ دیکھ کر ان کے مداح پریشان ہوگئے اور ان کی جانب سے شوکی میزبانی چھوڑنے کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

امیتابھ بچن کئی برسوں سے مقبول گیم شو” کون بنے گا کروڑپتی” کی میزبانی کررہےہیں اور انہیں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ گیم شو 2023 میں دکھائے گئے سیزن کی آخری قسط میں امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ دل نہ چاہتے ہوئے بھی الوداع کہنا پڑتا ہے اورکل سے یہ سیٹ نہیں سجھ گا کیونکہ یہ آخری پروگرام ہے۔ امیتابھ بچن نے ناظرین کو ہاتھ جوڑ کر الوداع کہا اور اس دوران وہ آبدیدہ ہوگئے۔

امتابھ بچن کے شو سے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق اداکار یا ٹی وی چینل کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

” کون بنے گا کروڑ پتی” سال 2000 میں بھارتی ٹی وی چینل پر شروع کیا گیا تھا جو مشہور برطانوی پروگرام ” ہو وانٹس ٹو بی اے ملیینر” کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ شو میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جاتا ہے اورہر سوال کے درست جواب پر پیسے دئیے جاتے ہیں۔ شو میں سب سے بڑا انعام 7 کروڑ اور دوسرے نمبر پر ایک کروڑ روپے کا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں