1

کنسائنمنٹ کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث 3 افسران گرفتار

پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران ولید، شہزاداور قاسم کاکڑ کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے (فوٹو : فائل)

پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے افسران ولید، شہزاداور قاسم کاکڑ کو گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے (فوٹو : فائل)

کراچی:ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کنسائنمنٹ کی غیر قانونی کلیئرنس کے الزام میں پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے آسٹریلوی درآمد شدہ چنے کی غیر قانونی کلیئرنس میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا۔

ضامن انٹرپرائزز نامی درآمد کنندہ فرم نے دھوکہ دہی سے آسٹریلوی درآمد شدہ چنے کی غیر قانونی طریقے سے کلیئرنس کروائی، ملزم نے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر مذکورہ کنسائنمنٹ کلیئر کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: کسٹمز میں ایس آر او کا غلط استعمال کرکے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے حکام نے کراچی پورٹ سے مذکورہ کنسائنمنٹ کی کلیئرنس کے لیے ریلیز آرڈر جاری کیا، مذکورہ کنسائنمنٹ مکمل طور پر مضر صحت اور انسانی استعمال کے لیے انتہائی غیر موزوں تھی، کنسائنمنٹ کو پاکستان پلانٹ قرنطینہ رولز 2019 کے لازمی تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے کلیئر کیا گیا تھا۔

پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین زراعت ولید مختار اور شہزاد سلمان اور ڈائریکٹر قرنطینہ قاسم کاکڑ کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،اس معاملے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں