1

گلف آئل کمپنی کا او ٹی او پاکستان کیساتھ سرمایہ کاری کامعاہدہ

معاہدہ پاکستانی تیل کی مارکیٹ میں محفوظ تجارت کا باعث بنے گا، طارق محمود۔ فوٹو: ویب

معاہدہ پاکستانی تیل کی مارکیٹ میں محفوظ تجارت کا باعث بنے گا، طارق محمود۔ فوٹو: ویب

لاہور:پاکستانی آئل مارکیٹ کیلیے ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں عالمی لبریکینٹ کمپنی ’’گلف آئل‘‘ نے او ٹی او پاکستان (OTO)کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں منصوبے کا آغاز کر دیا۔

’’او ٹی او‘‘ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق محمود کا کہناتھاکہ یہ معاہدہ پاکستانی تیل کی مارکیٹ میں محفوظ تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کی منزل کے طور پر راغب کریگا۔

گلف آئل یوکے کے سی ای او مائیک جونز نے لندن میں اپنے کارپوریٹ ہیڈ کوارٹرز میں پاکستانی ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس مخصوص معاملے میں، گلف آئل ایک بہت بڑی کمپنی ہے جس کا دنیا کے 100 ممالک میں کاروبار ہے اور اس کا پاکستان کے ساتھ کاروبار کرنا دیگر عالمی پیٹرو کیمیکل کمپنیوں کے لیے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے ایک مثال قائم کرے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں