8

ایل میل کے انتخاب کے لیے گوگل کا نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل میں متعدد ایل میلز کو بیک وقت منتخب کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا۔

ذرائع کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ’سلیکٹ آل‘ کا فیچر فی الحال محدود تعداد میں (50 ای میلز) ای میل کا انتخاب  کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم، یہ فیچر صارفین کو ایک ایک ای میل چننے کی جھنجھٹ سے چھٹکارہ فراہم کرے گا۔

اس فیچر کے متعلق گزشتہ برس ماہ ستمبر میں صارفین نے گوگل کی جانب سے پیش کیے جانے والے کچھ اشاروں کو واضح کرنے کی کوشش کی تھی۔ لیکن اس وقت اس کی نشان دہی کافی مشکل تھی۔

صارفین تمام ای میلز کو ایک بار میں چننے کے لیے کسی بھی ای میل کو دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا، جس کے بعد سلیک آل کا ایک آپشن نمودار ہوگا جس کا انتخاب کرتے ہوئے صارفین ای میلز کو اکٹھا ڈیلیٹ، آرکائیو یا لیبل کر سکیں گے۔

فیچر ایپ میں ہر طرح سے یعنی نتائج کی تلاش، انباکس اور کیٹیگریز میں استعمال کیا جا سکے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں