1

ایپل کی جانب سے آئی فون صارفین کے لیے 118 نئے ایموجیز متعارف

کیلیفورنیا:ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.4 ورژن متعارف کرا دیا۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائی گئی اس تازہ ترین اپ ڈیٹ میں آئی میسج کی سیکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں واضح تبدیلیوں کے ساتھ 118 نئے ایموجی پیش کیے گئے ہیں۔

ان ایموجیز میں لائم، فینکس، مشروم، ٹوٹی ہوئی دھاتی زنجیر، دو سر ہلاتے سر اور دیگر شامل ہیں۔ ان نئی ایموجیز میں 100 سے زیادہ مختلف رنگ کے افراد بھی موجود ہیں جن میں سے کچھ لاٹھی اٹھائے ہوئے ہیں اور دیگر ویل چیئر پر سوار ہیں۔

شامل کی جانے والی 118 نئی ایموجیز یونی کوڈ (تمام منظور شدہ ایموجیز کا مرکزی بینک) کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب، اس نئی اپ ڈیٹ یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکٹنگ ایکٹ (ڈی ایم اے) کے پیشِ نظر متعدد دیگر تبدیلیاں بھی پیش کی گئی ہیں۔

اس قانون کے تحت ایپل کو آئی فون ڈیوائسز کے لیے ایپ اسٹورپر دیگر ڈیویلپرز کو ایپ بنانے اور لانچ کرنے کی اجازت دینی ہوگی۔

اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون پر ایپل پے اور ایپل والیٹ کے علاوہ پے منٹ سروسز پر ادائیگیوں کی اجازت ہوگی۔ تاہم، ڈیجیٹل مارکٹنگ ایکٹ کے تحت کی جانے والی تبدیلیاں صرف یورپی صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں