1

وسیم اکرم نے شاداب کی بیٹنگ پوزیشن پر سوال اٹھادیا

سلطانز کیخلاف اہم میچ میں کپتان شاداب خود بیٹنگ کیلئے کیوں نہیں آئے؟ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سلطانز کیخلاف اہم میچ میں کپتان شاداب خود بیٹنگ کیلئے کیوں نہیں آئے؟ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی بیٹنگ پوزیشن پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز خلاف جارحانہ 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی لیکن ملتان سلطانز کے خلاف وہ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے، یہ وجہ مجھے سمجھ نہیں آئی۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکر نے مینجمنٹ پر سوال اٹھایا کہ جب آپ کا کپتان فارم میں ہے اور گزشتہ اننگز میں میچ ووننگ اننگز کھیلی ہیں تو انہیں تین یا چار پر بیٹنگ کیلئے کیوں نہیں بھیجا گیا؟۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ ٹی20 فارمیٹ میں بابراعظم کا ایک اور اعزاز

شاداب خان نے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وکٹ تھوڑی مشکل تھی جس کی وجہ سے میں مناسب بلے باز بھیجنا چاہتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ زبان کی رکاوٹ تھی کیونکہ اگر ایسا ہے تو اسکا مطلب یہ ہوا پچ آسان ہوگی تو وہ جلد بیٹنگ کیلئے آئیں گے اور مشکل ہوگی تو کسی اور کو بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ فلسطین کے حق میں بینر لانے والی خاتون کو گیٹ پر روک لیا گیا

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں