1

بغیر اجازت نامے کے حج کرنے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزا ہوگئی

بغیر اجازت نامے کے حج پر سزا ہوگی؛ فوٹو: فائل

بغیر اجازت نامے کے حج پر سزا ہوگی؛ فوٹو: فائل

ریاض:سعودی عرب نے زائرین اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ حج سیزن 2024 میں ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق بغیر اجازت نامے کے حج کرنا غیر قانونی عمل ہے جس کی سزا رہائشیوں اور غیرملکیوں کے لیے قید کے ساتھ 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہوسکتی ہے۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب تارکین وطن کو 6 مال کی جیل ہوسکتی ہے اور سزا مکمل ہونے پر 10 سال کے لیے ملک بدر کردیا جائے گا۔

مزید برآں اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی میڈیا چینلز پر تشہیر بھی کی جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے مقامات مقدسہ میں داخل ہونے والے ہر عازم کے پاس حکومتی اجازت نامہ ہونا لازمی قرار دیا تھا۔ یہ اجازت نامے ویب سائٹ اور ایپلی کیشن کے ذریعے بآسانی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں