7

بلوچستان؛ اینٹی نارکوٹکس فورس نے 2 من آئس برآمد کرلی

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی:اینٹی نارکوٹکس فورس نے نوکنڈی روڈ چاغی (بلوچستان) میں کارروائی کے دوران 2من آئس برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران 253 کلوگرام منشیات برآمد کرکے 7ملزمان کوگرفتارکیا گیا۔

ترجمان کے مطابق نوکنڈی روڈ چاغی میں خفیہ اطلاع پرایک کارروائی کے دوران 80 کلوگرام آئس قبضے میں لی گئی، پشاورمیں 4 مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدارتحویل میں لی گئی۔

علاوہ ازیں رنگ روڈ(پشاور)کے قریب 2 ملزمان سے68 کلوگرام افیون اور72 کلوگرام چرس برآمد کی گئی، حیات آباد ٹول پلازہ(پشاور)کے قریب 2 ملزمان سے9 کلوگرام چرس جبکہ لیبرکالونی(پشاور)کے قریب 2 ملزمان سے 9 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاورکے جی ٹی روڈ پرایک اورکارروائی کے دوران ملزم سے 8کلوگرام چرس قبضے میں لی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق زخہ خیل خیبرمیں کارروائی کے دوران 6کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں