6

پاکستان کے اویس اللہ منیر کا ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں زبردست اپ سیٹ

  کراچی:پاکستان کے اویس اللہ منیر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں زبردست اپ سیٹ کردیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں جاری چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں اویس اللہ منیر نے پنکج ایڈوانی کو حیرت انگیز طور پر 2-4 سے ہرا دیا۔

قومی کیوئسٹ نے صف اوّل کے انٹرنیشنل کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین بھارت کے پنکج ایڈوانی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔

دوسرے پاکستانی کھلاڑی محمد نسیم اختر بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، سابق عالمی جونیئر چیمپئن نے ہانگ کانگ کے چاؤ ہون مان کو 3-4 سے زیر کیا۔ محمد نسیم اختر نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں