8

پی ایس ایل 9؛ لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: پی ایل ایل

فوٹو: پی ایل ایل

ملتان:ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام سات بجے مد مقابل آئیں گی۔ ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان جبکہ لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ دونوں ٹیمیں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل چکی ہیں۔

لاہور قلندرز کو اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

ملتان سلطانز اپنے دونوں میچز میں ناقابل شکست رہی ہے۔ پہلے میچ میں ملتان نے کراچی کنگز جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں