1

بھارت میں پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کا افتتاح کل ہوگا

فوٹو: انڈین میڈیا

فوٹو: انڈین میڈیا

نئی دہلی:بھارت نے تاریخی سنگ میل حاصل کرتے ہوئے پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کے ٹنل کی تعمیر مکمل کرلی۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کل کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو ٹنل کا افتتاح کریں گے۔

پانی کے اندر تعمیر کی گئی ان جڑواں سرنگوں کو ایک تعمیراتی شاہکار قرار دیا جارہا ہے۔

کولکتہ میں میں ایک بڑے دریا کے نیچے سے گزرنے والی یہ بھارت کی پہلی زیر زمین میٹرو ٹنل ہے جو ملک میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

دریا کے نیچے بنائی گئی جڑواں سرنگیں 520 میٹر لمبی ہیں جو کولکتہ کو ہاوڑہ سے جوڑنے والی میٹرو ریل کے 4.8 کلومیٹر فاصلے کا حصہ ہیں۔

یہ ریلوے ٹریک دریا کے تلے کے 52 فٹ نیچے سے گزرے گا اور ہر گھنٹے تقریباً 3,000 سے زیادہ مسافروں کو لانے لے جانے کا کام کرے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں