1

رام چرن کو اسٹیج پر رقص کیلئے بلانا شاہ رخ خان کو مہنگا پڑ گیا

فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

جام نگر:بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو گانے ’ناچو ناچو‘ پر رقص کیلئے تیلگو سپر اسٹار رام چرن کو اسٹیج پر بلانا مہنگا پڑ گیا۔

اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ، سلمان اور عامر نے ایک ساتھ رقص کیا اور اس موقع پر شاہ رخ خان نے رام چرن کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔

شاہ رخ خان بار بار رام چرن کو اسٹیج پر بلاتے رہے اور اس موقع پر انہوں نے اداکار کو تیلگو میں ’اڈلی‘ کے کہہ کر پکارا جو کہ ایک مشہور تیلگو ڈش ہے۔

رام چرن نے اسٹیج پر تینوں خانز کو جوائن کیا اور اپنی بلاک بسٹر فلم ’آر آر آر‘ کے گانے پر رقص کیا۔

سوشل میڈیا میں کچھ صارفین نے لکھا کہ شاہ رخ نے رام چرن کو ’اڈلی‘ کہہ کر اس کی توہین کی ہے اور انہیں اس پر معافی مانگنی چاہئے۔

دوسری طرف بعض صارفین نے لکھا کہ شاہ رخ خان نے یہ کمنٹ مزاحیہ انداز میں کیا تھا اور اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں