1

دھاندلی کے الزامات؛ سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن میں بیان ریکارڈ کروا دیا

الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں:فوٹو:فائل

 اسلام آباد:الیکشن میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے بیان ریکارڈ کروا دیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کروایا۔ کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کو بیان دینے کے لیے گزشتہ روز نوٹس بھیجا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی تحقیقات مکمل

الیکشن کمیشن نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام ڈی آر اوز اور آ راوز نے سابق کمشنر کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی نے راولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کے تحریری بیانات ریکارڈ کیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں