1

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے

متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں رواں برس رمضان کے 30 روزے ہونے کا امکان ہے جب کہ حکومت کی جانب سے عید کی تعطیلات کا اعلان بھی کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے عید کی تعطیلات 29 رمضان سے 3 شوال تک ہونے کا اعلان کیا ہے یعنی چاند کے حساب سے 4 سے 6 دن کی چھٹیاں ہوسکتی ہیں۔

ماہرین فلکیات کے بقول ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ 12 مارچ کو ہوگا اور اس برس رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہونے کا قوی امکان ہے۔

اگر ایسا ہوا تو 29 رمضان سے 3 شوال کی چھٹیاں 6 دن کی ہوجائیں گی کیوں کہ 3 شوال ہفتے کو ہوگی اور اگلے روز اتوار کو بھی ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔

اور اگر رمضان 29 دن کا ہوا تو یہ چھٹیاں 4 دن کی ہوں گی جس کا امکان بہت کم ہے۔

متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس 10 مارچ کو ہوگا اور رواں برس روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 45 منٹ سے 14 گھنٹے 25 منٹ تک ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں