15

سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا

انور زیب کی عمران خان کے ساتھ ایک تصویر (فوٹو: فائل)

انور زیب کی عمران خان کے ساتھ ایک تصویر (فوٹو: فائل)

سوات:پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر انور زیب خان اپنے کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے ہائی کورٹ مینگورہ بینچ سوات (دارالقضا) سوات جا رہے تھے کہ دارالقضاء کے نزدیک پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق انہیں بنڑ پولیس نے حراست میں لیا ہے اور بغیر کسی ایف آئی آر کے گرفتار کیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں