1

شمالی وزیرستان میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

شمالی وزیر ستان:خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں معمولی تکرار فریقین کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ کے گاؤں سیفلی کابل خیل میں دو فریقین کے درمیان معمولی تکرار ہوئی جو بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے تین جبکہ دوسرے کا ایک شخص ہلاک ہوا۔

فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لیے میتیں بھی میر علی اپستال منتقل کردی گئیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں