1

کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

  کراچی:شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار مصری خان ولیج افغان مسجد کے قریب فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا، اسپتال منتقلی کے دوان ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او پاک کالونی مختار پہنور نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ عباس رحمٰن کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 3 افراد عابد رحمٰن ، شیر اسد اور نعمان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ 2 روز قبل بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود گئے تھے لیکن ان میں راضی نامہ کرا دیا تھا تاہم بدھ کی شام کو مسجد کے باہر دوبارہ کسی بات پر تکرا ہوگئی اور اس دوران ملزم مصطفیٰ نے فائرنگ کی تھی جسے پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دونوں گروپ آپس میں رشتے دار اور ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں۔

پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے جبکہ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں