1

صدارتی الیکشن، بلوچستان عوامی پارٹی نے آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا

 اسلام آباد:بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے صدارتی انتخاب میں آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور کاکڑ اور نائب سیکریٹری جنرل نصیب اللہ بازئی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سینیٹر ثنا جمالی، دنیش کمار، سینیٹر ثمینہ ممتاز بھی شامل تھیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز اور وفد نے آصف زرداری کو صوبے کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کیلیے مدد مانگی۔ جس پر آصف زرداری نے مسائل کے حل میں مدد کی یقین دہانی کروائی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کے وفد کی جانب سے صدارتی انتخابات میں آصف زرداری کی غیرمشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر صدر زرداری نے وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں