1

عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان پر ہونی چاہئیں،  چیف جسٹس

چیف جسٹس نے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کی خدمات کو سراہا—فائل: فوٹو

چیف جسٹس نے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کی خدمات کو سراہا—فائل: فوٹو

 اسلام آباد:چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون کو پائیدار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہئیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ریٹائر ہونے والے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود کے اعزاز میں پاکستان بار کونسل کے عشائیے سے خطاب میں کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ جسٹس سردار جیسا سینئر جج ملا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جسٹس سردار طارق مسعود نے ہمیشہ انتظامی اور قانونی درست مشورے دیے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون کو ہمیشہ سراہنا چاہیے اگر وہ آئین اور بنیادی حقوق سے متصادم نہ ہو اور عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہئیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کے نمائندوں کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں، پارلیمان میں بحث سے  مشترکہ فیصلوں کی روایت بہترین ہے اور پارلیمان ہی ہے جس نے آئین بنایا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں