1

صدارتی انتخاب کیلیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

 اسلام آباد:ملک میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جو کہ 9مارچ ہفتے کی صبح 10 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں۔ فاروق ایچ نائیک اور سلیم مانڈوی والا نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت میں صدر مملکت کی نشست کے لیے آصف علی زرداری کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

مزید پڑھیں: صدر کے انتخاب کیلئے آصف زرداری اور محمود اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے لطیف کھوسہ، عمر ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے صدر کے لیے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں