1

فافن نے الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، پی ٹی آئی رہنما کے دعوے کی تردید

فافن نے پی ٹی آئی رہنما کے دعوے کی تردید کردی—فائل: فوٹو

فافن نے پی ٹی آئی رہنما کے دعوے کی تردید کردی—فائل: فوٹو

 اسلام آباد:فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنما سول سوسائٹی گروپس کو سیاست میں نہیں گھسیٹں۔

فافن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، سیاسی رہنما عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں اور آزاد سول سوسائٹی گروپوں کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ فافن  سمجھتا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی اجازت دینی چاہیے۔

فافن نے کہا کہ آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں