1

مستقبل کے چیلنجز کی تیاری، کرکٹرز کاکول میں فوجی ٹریننگ کریں گے

رمضان المبارک میں بھی مشقیں، 6ماہ تک نان اسٹاپ کرکٹ ہوگی۔ فوٹو: پی سی ٹی

رمضان المبارک میں بھی مشقیں، 6ماہ تک نان اسٹاپ کرکٹ ہوگی۔ فوٹو: پی سی ٹی

لاہور:مستقبل کے چیلنجز کی تیاری کیلیے کرکٹرز فوجی ٹریننگ کریں گے جب کہ رمضان المبارک میں بھی مشقیں ہونگی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل9میچز کے دوران میں نہیں سمجھتا کہ آپ میں سے کسی نے اسٹینڈز میں چھکا لگایا ہو، سوچتا تھا کہ ایسا کوئی غیر ملکی بیٹر ہی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اب قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے، چیئرمین پی سی بی

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی حکام سے کہا ہے کہ کرکٹرز کی فٹنس تیزی سے بہتر بنانے کیلیے پلان بنائیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آرہی ہے، ٹیم کوانگلینڈ، آئرلینڈ اورورلڈکپ کیلیے امریکا و ویسٹ انڈیز جانا ہے، ٹریننگ کیلیے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25مارچ سے 8 اپریل تک کرکٹرز کا کاکول(ملٹری اکیڈمی) میں کیمپ لگے گا،ہم کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلیے بھی رابطے میں ہیں، بہترین دستیاب افراد کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل9سمیت کھلاڑیوں کی 6ماہ تک نان اسٹاپ کرکٹ ہے،کیمپ کے دوران رمضان المبارک بھی ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں