17

وزیراعلیٰ کے پی کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارچ ساتھی سمیت قتل، بڑا بھائی صدمہ سے چل بسا

 پشاور:درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارچ وکیل خان کو ساتھی سمیت قتل کردیا جبکہ واقعہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

واقعہ ضلع مالاکنڈ کے نواحی علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیے۔ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظآہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار(ر) سعیداللہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

دوسری جانب نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں