9

ویب سائٹ ہیک؛ فلم ’ڈھائی چال‘ کا نام اور بھارتی جھنڈے کی جگہ پاکستانی پرچم نمایاں

فیصل پروڈکشن کی فلم'ڈھائی چال' بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب انڈین گزیٹ

فیصل پروڈکشن کی فلم ‘ڈھائی چال’ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے۔ فوٹو: اسکرین گریب انڈین گزیٹ

اسلام آباد:ہیکرز نے انڈین گزیٹ کی ویب سائٹ ہیک کر کے پاکستانی فلم ‘ڈھائی چال’ کا نام اور پاکستانی پرچم ویب سائٹ پر نمایاں کر دیا۔

ہیکرز نے انڈین گزیٹ کی ویب سائٹ ہیک کر کے حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘ڈھائی چال’ کا نام اور بھارتی جھنڈے کی جگہ پاکستانی پرچم ویب سائٹ پر نمایاں کر دیا جس پر ایگل کا نشان بھی بنا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن جادیو پر بننے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹیزر جاری

فیصل پروڈکشن کی فلم ‘ڈھائی چال’ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے جسے پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا تھا، فلم دیکھنے کے لیے عوام بالخصوص نوجوان بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کر رہے ہیں۔

فلم بینوں کا کہنا ہے پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف نے جس طرح صوبہ بلوچستان کی کہانی کو دنیا کے سامنے پیش کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں