1

پی ایس ایل9؛ عامر ریٹائرمنٹ سے واپسی کے سوال پر دلچسپ جواب

میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: پی سی بی)

میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے، سابق فاسٹ بولر (فوٹو: پی سی بی)

سابق کرکٹر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر ریٹائرمنٹ کی واپسی سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ کہ ‘اگر میں کرکٹ نہ کھیل رہا ہوتا تو مجھے انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس ہوتی، میں لیگ کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، میرے ذہن میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہے۔

انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی کم رفتار کے بالنگ کروانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انجری سے واپس آئے ہیں اور ہمیں انہیں کچھ وقت دینا ہوگا۔ لاہور قلندرز کی کپتانی کی وجہ سے آفریدی پر اضافی دباؤ کے تاثر پر عامر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “وہ ایک پیشہ ور باؤلر ہیں، اور ان کی کپتانی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔ یہ سوچنا غلط ہے کہ کپتانی نے ان کی باؤلنگ کو متاثر کیا ہے”۔

مزید پڑھیں: کس کی کور ڈرائیو سب سے زیادہ اچھی ہے؟ شاہین، عامر کے دلچسپ جواب

واضح رہے کہ رواں ایڈیشن میں محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں