1

ٹی 20 لیگز کے بارے میں آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا

آئی پی ایل کیلیے خصوصی ونڈو، فارمولا دیگر ملکوں میں عدم دستیاب۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

آئی پی ایل کیلیے خصوصی ونڈو، فارمولا دیگر ملکوں میں عدم دستیاب۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

لاہور:ٹی 20 لیگز کے بارے میں آئی سی سی کا دہرا معیار سامنے آگیا۔

آئی سی سی کا ٹی 20 لیگز کے بارے میں دہرا معیار سامنے آگیا جب کہ آئی پی ایل کیلیے خصوصی ونڈو دستیاب رکھنے کا فارمولا دیگر ملکوں کے فرنچائز ایونٹس پر لاگو نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیں، بھارتی بورڈ کا پلیئرز کو انتباہ

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ آئی پی ایل کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس دوران انٹرنیشنل ایونٹس شیڈول نہیں کیے جاتے، دیگر ملکوں کی بھی ٹی 20لیگز کیلیے ونڈو مختص کردی جائے تو کرکٹرز کی دستیابی آسان ہوگی، ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں کی اپنی کشش بھی برقرار رہے گی۔

بی سی سی آئی کے زیر اثر آئی سی سی بورڈ نے اس تجویز پر سردمہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اشاروں کی زبان میں ہی مسترد کردیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں