1

پاسپورٹ اجرا میں تاخیر پر وفاقی محتسب کا نوٹس، معائنہ ٹیمیں تشکیل

تاخیر کے حوالے سے عام لوگوں اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کی بہت زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں۔ فوٹو: فائل

تاخیر کے حوالے سے عام لوگوں اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کی بہت زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور:وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پاسپورٹ کے دفاتر کے دورے کے لیے آج معائنہ ٹیمیں روانہ کر دی ہیں۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمو لی تاخیر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد سمیت تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے دفاتر کے دورے کے لیے آج جمعہ معائنہ ٹیمیں روانہ کر دی ہیں جو شکایات کا جائزہ لینے اور ان کا قابل عمل حل تلاش کرنے کے لیے پاسپورٹ انتظامیہ اور موقع پر موجود افراد سے گفتگو کرکے مسائل دریافت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں پاسپورٹ کی تاخیر کا دورانیہ 3 ماہ تک پہنچ گیا

واضح رہے وفاقی محتسب آفس میں پاسپورٹس کے اجراء میں تاخیر کے حوالے سے عام لوگوں اور بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں کی بہت زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں جس کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کیلیے ویزے کے حصول اور نوکریوں کے گمبھیر مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر اور غفلت نا قابل برداشت ہے۔ پاسپورٹ انتظامیہ کئی ماہ سے اس مسئلے پر قابو نہیں پاسکی جس کے باعث بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں