1

گورنر سندھ نے اسٹریٹ کرائم کے شکار افراد میں موٹرسائیکلیں تقسیم کردیں

  کراچی:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسٹریٹ کرائم کے شکار افراد میں موٹرسائیکلیں تقسیم کردیں۔

گورنرہاؤس میں منعقد تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ریاست کی ذمہ داری نہیں لے سکتا، میرے پاس ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، اگر میرے پاس اختیارات ہوتے میں ذمہ داران سے پوچھتا کہ موٹرسائیکلز کیوں چوری ہوتی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ املاک چوری ہو جائے تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ متاثرین کو انصاف دلائے، میرے دوستوں نے ساتھ دیا اس لیے متاثرین کو موٹرسائیکلیں دی جارہی ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی اور وہ تھانوں کے چکر لگا کر تھک گئے ہیں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگرایک شخص موٹرسائیکل نہیں خرید سکتا اور تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہے تو ایسے حالات میں وہ کیسے کام کرے گا، جیسے جیسے موٹر سائیکل آتی رہیں گی متاثرین کو موٹرسائیکل فراہم کرتے رہیں گے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں