15

2023؛ زیادہ شکایات سیلز ٹیکس سے متعلق موصول ہوئیں، وفاقی ٹیکس محتسب

8ہزار شکایات موصول، 99فیصد شکایات کا ازالہ کیا، 94 فیصد پر ریلیف دلایا،پریس کانفرنس۔ فوٹو: ویب

8ہزار شکایات موصول، 99فیصد شکایات کا ازالہ کیا، 94 فیصد پر ریلیف دلایا،پریس کانفرنس۔ فوٹو: ویب

کراچی:وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ سال 2023 میں زیادہ شکایات سیلز ٹیکس سے متعلق موصول ہوئیں۔

وفاقی ٹیکس محتسب کراچی کے ریجنل انچارج ایڈوائیزر ڈاکٹر فیض الٰہی نے ایڈوائزرز کسٹمز گل رحمان، بدرالدین، ڈاکٹر فضل محمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کو سال 2023 میں موصول ہونے والی 8ہزار شکایات میں اکثریتی شکایات سیلز ٹیکس سے متعلق تھیں اور ادارہ ٹیکس محتسب نے ٹیکس دہندگان کو ایک ارب 70کروڑ روپے مالیت کے ریفنڈز دلوائے۔

انھوں نے کہا کہ سال 2023 میں 8ہزار شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے ٹیکس دھندگان کی 99فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 94فیصد شکایات پر یف بی آر سے ریلیف دلایا گیا، سال 2023 میں ادارہ ٹیکس محتسب کو موصول ہونے والی شکایات میں 300فیصد کا اضافہ ہوا جو ادارے پر ٹیکس دہندگان کے اعتماد کا اظہار کرتا ہے، سال کے دوران ریفنڈ، غلط نوٹسز، غلط ایسسمنٹ، ہراساں کرنے سے متعلق شکایات موصول ہوئیں۔

سال 2023 کے دوران سب سے زیادہ 2467 شکایات کراچی سے موصول ہوئیں جبکہ لاہور سے 1257، ملتان سے 906، کوئٹہ سے 866، اسلام آباد سے 850 شکایات موصول ہوئیں، اسی طرح پشاور فیصل آباد گوجرانوالہ سیالکوٹ ایبٹ آباد حب سکھر سرگودھا اور حیدرآباد سے بھی ٹیکس دہندگان کی شکایات موصول ہوئیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ سال 2023 میں وفاقی ٹیکس محتسب نے 149 سوموٹو ایکشن لیے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں