1

الیکشن کمیشن ،انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلیے ہدایات جاری

تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی (فوٹو: فائل)

تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی (فوٹو: فائل)

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے انتخابی امیدواروں کے بینرز کیلیے ہدایات جاری کردیں۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے بینرز چھاپنے کے حوالے سے ہدایات جاری الیکشن کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ سائز سے بڑے پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز یا پورٹریٹ چسپاں اور تقسیم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، نواز شریف، یاسمین راشد کے این اے 130 سے کاغذات جمع

پوسٹرز 18 انچ لمبائی23 انچ سے زیادہ چوڑا نہ ہو ہینڈ پفلٹ، کتابچے 9 انچ لمبا اور 6 انچ چوڑائی کا ہو بینرز 3 فٹ لمبا اور 9 انچ سے زیادہ بڑا نہ ہو پورٹریٹ 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔

پبلشر کا نام اور پتہ پوسٹرز، ہینڈ بلز، پمفلٹ، کتابچے، بینرز اور پورٹریٹ پر لکھنا لازم قرار، قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی قرار دیا گیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں