1

غزہ کی جنگ کی وجہ سے عالمی شپنگ انڈسٹری بحران کا شکار

غزہ جنگ کے نتیجے میں شپنگ اخراجات میں 44 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ماہرین۔ فوٹو: ویب

غزہ جنگ کے نتیجے میں شپنگ اخراجات میں 44 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ماہرین۔ فوٹو: ویب

کراچی:غزہ کی جنگ کی وجہ سے عالمی شپنگ انڈسٹری بحران کا شکار ہوتی جارہی ہے۔

یمن سے تعلق رکھنے والی حوثی ملیشیا کی جانب سے شپنگ کمپنیوں کے مال بردار بحری جہازوں پر قبضوں نے شپنگ انڈسٹری کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے، بحری جہاز ریڈ سی اور سوئز کینال کی طرف جانے سے گریز کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، شپنگ اخراجات میں اضافے کے اثرات اشیاء مہنگی ہونے کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق غزہ جنگ کے نتیجے میں شپنگ اخراجات میں 44 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اس کے منفی اثرات درآمدات پر انحصار کرنے والے پاکستان پر بھی مرتب ہوںگے۔

یہ بھی پڑھیں: مزید دو ملک ہماری بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، وزیر پورٹس اینڈ شپنگ

پاکستان خام مال، ایل این جی کارگوز اور تیار اشیاء باہر سے درآمد کرتا ہے، خام مال اور تیار اشیاء کی تاخیر سے آمد ملکی سپلائی چین کو شدید متاثر کرے گی، جس سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں گی، اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان جو پہلے ہی مہنگائی کے شدید اثرات میں گھرا ہوا ہے، شپنگ اخراجات میں اضافے سے مزید مہنگائی کا شکار ہوجائے گا، جس سے زبردست سماجی و معاشی چیلنجز پیدا ہوںگے، ان حالات سے نمٹنے کیلیے پاکستان کے پالیسی سازوں کو بروقت اپنی حکمت عملی کو از سرنو ترتیب دینا ہوگا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں