1

سونو سود ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نیا شکار بن گئے

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار سونو سود بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے انسٹاگرام پر مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جارہا ہے۔

اداکار نے بتایا کہ ڈیپ فیک سے ان کی جعلی ویڈیو بنائی گئی اور ویڈیو کال کے ذریعے لوگوں سے پیسے مانگے گئے۔

vght

سونو سود نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے کئی مداحوں نے صرف ان کا چہرہ دیکھ کر ان جعلسازوں کو پیسے دے دیئے۔

بھارتی اداکار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ایسی ویڈیو کالز سے خبردار ہوجائیں اور ان کے نام پر کسی کو بھی پیسے نہ دیں۔

The post سونو سود ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا نیا شکار بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں