ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کھلاڑیوں پر سختی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
میلبرن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے سوال ہوا کہ کھلاڑیوں پر سختیاں کیوں جارہی ہیں؟۔
جس پر ٹیم ڈائریکٹر نے جواب دیا کہ جب کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہا ہوتا ہے تو وہ آفیشل ڈیوٹی پر ہوتا ہے اور اس دوران آپ سو نہیں سکتے۔ اگر اس دوران کوئی سو رہا ہے تو آپ بتائیں مجھے کیا وہ اپنی ڈیوٹی پوری کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: میلبرن ٹیسٹ میں شکست! حفیظ نے بھی امپائرنگ پر سوال اٹھادیا
حفیظ نے رپورٹر سے سوال کیا کہ اگر آپ یہاں پریس کانفرنس میں سوئیں گے تو سوال کیسے کریں گے؟ ظاہر ہے اسکے لیے آپکو جاگنا ہوگا اسی طرح کرکٹر کو پرفارم کرنے کیلئے فوکس کرنا پڑے گا۔