اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھارت کی جانب سے کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کے مطالبے پر ردعمل جاری کردیا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان نے بھارتی میڈیا کی حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی سے متعلق درخواست موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت نے نام نہاد منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔