[ad_1]
WASHINGTON DC:
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل کملا ہیرس نے شکست کے بعد اپنے خطاب میں انتخابی مہم میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تسلیم کرتی ہوں مجھے شکست ہوئی ہے، لیکن اقتدار کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں پرامن منتقلی کے لیے پر عزم ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا اصل حسن یہی ہے کہ اکثریت کی رائے کا احترام کیا جائے، میں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام کو یکجا کرنے کی کوشش کی۔
کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی بہتر مستقبل کے لیے ہے جو جاری رکھی جائے گی، اور ملک میں گن وائلنس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی کوششیں بھی جاری رہیں گی۔
[ad_2]
Source link