4

مہوش حیات کی نئی فلم ‘دغا باز دل’ کا ٹریلر ریلیز

یہ فلم رواں سال عید الطفر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی : فوٹو : فلم پوسٹر

یہ فلم رواں سال عید الطفر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی : فوٹو : فلم پوسٹر

  کراچی: پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی نئی آنے والی فلم ‘دغا باز دل’ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا۔

مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ‘دغا باز دل’ کا ٹریلر پوسٹ کیا، ٹریلر میں دِکھایا گیا ہے کہ مہوش حیات پر جنات ہوتے ہیں اور جب اداکارہ کا علاج کروانے کی کوشش کی جاتی ہے تو اُن کے گھر والے کہتے ہیں کہ اس کی شادی کردیتے ہیں، شادی کے بعد جنات سے چھٹکارا مل جائے گا۔

اداکارہ کے گھر والے اُن کے چاچا کے بیٹے (علی رحمٰن) کے ساتھ اُن کا رشتہ طے کرتے ہیں لیکن لڑکا لڑکی دونوں ہی اس رشتے کے خلاف ہوتے ہیں اور اپنی شادی رُکوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن آخر میں دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوجاتی ہے۔

مہوش حیات نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کی یہ فلم رواں سال عید الطفر کے موقع پر پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فلم ‘دغا باز دل’ کی ہیروئن مہوش حیات ہوں گی، اُن کے ساتھ فلم میں اداکار علی رحمٰن اور مومن ثاقب بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سلیم شیخ، بابر علی، بیو رانا ظفر، تزین حسین، لیلیٰ واسطی، عائشہ خان اور مشیل ممتاز جیسے دیگر باصلاحیت اداکار شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کی نئی فلم کا نام اور ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو بدر اکرام اور شازیہ وجاہت نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں