لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے رائٹر خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس میں وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرّحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کرنے والے ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے وکیل کی مصروفیت کے باعث سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ اس کا خلیل الرحمن ہنی ٹریپ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ملزمان کا دوست ہونے کے باعث مقدمے میں ملوث کیا گیا۔ پولیس اب تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکی ہے۔ درخواست گزار کو بغیرکسی جرم کے جیل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے۔ عدالت نے کیس کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔