کراچی: سال نو کے موقع پر کراچی پولیس چیف نے پولیس اہلکاروں کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے اہل کار کو ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے نئے سال کے آغاز پر امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے جس میں کراچی میں دفعہ 144 نافذ اور شہریوں کیلیے اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی لگادی گئی ہے۔
کراچی پولیس چیف نے اب پولیس اہلکاروں کے لیے بھی سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کو ممنوع قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنےو الے اہل کار کو ملازمت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔