6

پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے نوٹس لے لیا۔ 

سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے جوتے چوری ہونے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز کو انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ایاز صادق نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے کر چوروں کا پتا چلانے اور انکوائری جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں