8

راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی

راولپنڈی ڈی ایچ کیو اسپتال میں خاکروب کی جانب سے لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی۔

تھانہ گنجمنڈی پولیس نے لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں خاکروب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق اسپتال میں خاکروب محمد افضال چار ماہ سے ہراساں کر رہا ہے، میرے پاس سے گزرتے ہوئے غلط طریقے سے چھوتا اور دھمکیاں دیتا ہے جبکہ ملزم نے کسی کو بتانے پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں