قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی انجری نے جارح مزاج فخر زمان کی راہ ہموار کردی۔
گزشتہ روز کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اوپنر کی ایم آر آئی رپورٹس میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے جس کے باعث وہ 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب 6 ہفتوں تک انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر
صائم ایوب کی انجری اوپنر فخر زمان کی ٹیم میں واپسی کی راہ ہموار کرسکتی ہے کیونکہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل نوجوان کرکٹر کی انجری انکے ٹورنامنٹ میں شرکت کے مستقبل پر سوال کھڑا کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ صائم ایوب کو انجری سے ریکور ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
نوجوان صائم ایوب تینوں فارمیٹ میں بطور اوپنر پاکستان کی فرسٹ چوائس تھے تاہم اچانک انجری نے قومی ٹیم بڑا دھچکا دیا ہے، ادھر عبداللہ شفیق خراب فارم کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہیں۔
مزید پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونیوالے صائم ایوب کی زخمی ہونے کے بعد تصویر وائرل
فخر زمان 82 ون ڈے میچز میں 3 ہزار 492 رنز کے ساتھ پاکستان کے بہترین اوپنرز میں سے ایک ہیں، انہوں نے 46.45 کی اوسط سے ان کے نام 11 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔